وزیراعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات، صوبہ کی مجموعی امن و امان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

14

لاہور،30جون(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات میں صوبہ کی مجموعی امن و امان اور  ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جمعہ کو  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی مجموعی امن و امان اور  ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔