گوجرانوالہ؛بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، دو بہنوں سمیت تین افراد جاں بحق

34

گوجرانوالہ، 6جولائی (اے پی پی): بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بہنوں سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔امدادی ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

واقعہ کامونکی کے علاقہ عبداللّٰہ روڈ، لیڈی پارک گلی نمبر 6 میں پیش آیا، بوسیدہ مکان کی چھت لکڑی کی تھی۔ جان بحق ہونے والوں میں 2سالہ نور فاطمہ، 13 سالہ مریم دختران منور اور 50 سالہ حاجراں بی بی زوجہ اقبال شامل ہیں جبکہ حادثہ میں5 سالہ بلال،7 سالہ یوسف،18 سالہ عروج،30 سالہ غزالہ اور 60 سالہ اقبال زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال کامونکی منتقل کر دیا ہے۔