اسلام آباد،7جولائی (اے پی پی): پاکستان پیپلز پارٹی فنانس ٹیم سے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز لوئس نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے وسیع تر مفاد میں معاہدے کی حمایت پر اتفاق کیا ہے۔
پیپلز پارٹی فنانس ٹیم میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔











