پشاور؛ کتابوں کی جلد میں بند کر کے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام

39

پشاور،10 جولائی(اے پی پی): ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور سرکل آفیسر پشاور ریجن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر  کارروائی کرتے ہوئے انوکھے طریقے سے کتابوں کی جلد میں بند کرکے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اطلاع کے مطابق موٹروے سٹاپ بطرف موٹر وے پر مخبر شدہ شخص خالد ولد یار حسین ساکن ہنگو کے ہاتھ سے شاپر لے لیا گیا جس میں 5 عدد کتابوں سے 2000 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

 احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کارروائی کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔