ملتان؛ریجنل پولیس آفیسر کو محرم الحرام کے سکیورٹی  انتظامات بارے  بریفنگ

62

ملتان، 10 جولائی (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کو   محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات بارے تفصیل سے بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر  آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں میں محرم الحرام کے ایام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، جس پر کوئی سمجھوتا  نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ  تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطے میں رہیں اور امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت کنٹرول میں رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔

ایس پی سپیشل برانچ جاوید اقبال ، اے ڈی آ جی منصور عالم ودیگر افسران بھی اس موقع  پر  موجود تھے۔