ملتان؛ بغیر ہیلمٹ پٹرول فراہمی  15جولائی کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

4

ملتان، 11 جولائی (اے پی پی):ملک بھر کی طرح ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے بھی15 جولائی کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہمی مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کے حکم پر شہر کے 5 مرکزی مقامات پر ہیلمٹ فراہمی کیلئے کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں ۔عوام کی سہولت کیلئے کیپمس میں سستے داموں ہیلمٹ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔موٹر سائیکل سوارچوک کمہارانوالہ،ایس ایس پی چوک،گھنٹہ گھر،چونگی نمبر 9 اور سیداں والا بائی پاس پر سٹالز سے ہیلمٹ خرید سکتے ہیں۔

15  جولائی کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،بغیر ہیلمٹ پٹرول فراہم کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔