اسلام آباد،11 جولائی (اے پی پی ): چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس گندھارا، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے عالمی گندھارا کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ثقافتی و مذہبی سیاحت مختلف ملکوں اور معاشروں کو قریب لانے کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی محققین کو پاکستان آنا چاہیے، یہاں متعدد تہذیبوں کے آثار موجود ہیں۔