ملتان،11 جولائی(اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے صدر ملتان چیمبر آف کامرس میاں راشد اقبال کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں انڈسٹریل سٹیٹ کی ایکسٹینشن۔جلالپور پیروالہ میں نئے انڈسٹریل زون کے قیام پر غور کیا گیا۔
کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،انتظامیہ تاجران کے جائز مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور کہا کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔
عامر خٹک نے کہا کہ کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئےمتحرک ہوں اور کہا تاجر برادری تجاوزات کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کا ساتھ دے اور کہا شہر کو صاف اور خوبصورت بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور حکومت کی پالیسیوں کو کامیاب بنانے کیلئے تاجران کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعمان افضل،ندیم احمد شیخ سینئر وائس پریزیڈنٹ،شیخ محمد عاصم سعید اور محمد شفیق نے اجلاس میں شرکت کی ۔











