سیالکوٹ،13جولائی(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ٹریفک پولیس سیالکوٹ اور مختلف کالجز و یونیورسٹی کے
طلباء نے سیالکوٹ شہر کے خواجہ صفدر روڈپر ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کیے ۔
اس موقع پر طلباء اور عوام کی کثیر تعداد نے آگاہی مہم میں حصہ لیا۔