اسلام آباد،13 جولائی(اے پی پی ): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں رنگارنگ گندھارا ثقافی شو اور میڈیا ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا۔عالمی گندھارا کانفرنس کے لیے مخلتف ممالک سے آنے والے بدھ مت کے پیروکاروں اور سفارت کاروں نے ثقافتی شو میں شرکت کی۔
ثقافتی شو میں بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے پرفارمنگ آرٹ کے ذریعے گندھارا کے مختلف ادوار کی عکاسی کی گئی ،منترا ڈانس، بلتی رقص، وائلن پرفارمنس, ٹیکسلا اوڈیسی، بدھ مت کی موسیقی اور کلاسیکل موسیقی پرفارمنس نے مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔
گندھارا سیاحت پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وزیر مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ پاکستان بدھ مت کے ماننے والوں اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور حقوق حاصل ہیں۔
بدھ بھکشوؤں نے سٹیج پر مراقبہ کیا اور پراتنا کی گندھارا پر بہترین رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو ایوارڈ دیئے گئے۔