جیکب آباد؛ محرم الحرام کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کی سربراہی میں اجلاس

7

جیکب آباد، 13 جولائی   (اے پی پی ):محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ اور ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی سربراہی میں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ڈی سی ہال میں اجلاس ہوا۔جے یو آئی،اہل تشیع،جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے اجلاس میں  شرکت کی۔

ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے ڈپٹی کمشنر اور مذہبی رہنماء کو محرم الحرام کے دنوں میں سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا،جس پر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے سیکیورٹی کی صورتحال سے مطمئن ہوئے اور پولیس اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں سیپکو،صحت بلدیہ اور تمام سرکاری اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے۔