راولپنڈی،14جولائی (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے ژوب گریژن اور سوئی کے حملوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں کی گئی۔شہداء کی تدفین میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ گزشتہ دنوں ژوب گریژن میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید ہوئے تھے۔











