ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام شعبوں میں ای فائلنگ سسٹم کا آغاز

17

ملتان،14 جولائی (اے پی پی):ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں پیپر لیس سسٹم کا ماڈل لانچ کر کے ادارے کے تمام شعبوں میں جدید ای فائلنگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا  ہے۔

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام شعبوں میں جدید ای فائلنگ سسٹم کے تحت کام کرنے کے سلسلہ میں ادارے کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے افسران کی عملی ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ کمپنی کے فوکل پرسن ٹریننگ کے بعد ای فائلنگ سسٹم کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔پیپر لیس سسٹم سے شفافیت ،وسائل اور وقت کی بچت ممکن ہوگی۔انہوں نے  کہا  کہ ای فائلنگ سسٹم کے تحت ڈاک،مارکنگ سمیت تمام خط و خطابت ڈیجیٹل پورٹل سے ہوگی۔