مری؛ بارش سے موسم خوشگوار،گرم علاقوں سے آنیوالے سیاح خوب لطف اندوز ہوئے

49

مری،14 جولائی (اے پی پی): ملکہ کوہسار میں بارش سے موسم مزیدخوشگوار ہوگیاہے ، پاکستان کے مختلف گرم علاقوں سے آنے والے سیاح اور ان کے بچے بارش سے خوف لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

مری میں بارش و بوندا باری کے باعث موسم میں زبردست بہتری آئی ہے جس سے علاقے کی عوام اور سیاح خوب مزے لے رہے ہیں ۔موسم خوشگوارہونے کے باعث (ہفتہ )کل ملکہ کوہسار مری سیاحوں سے بھر جانے کے آثار دیکھائی دے رہے ہیں۔