نوشہرہ ورکاں؛ ریسکیو 1122 کی طرف سے محرم الحرام  کیلئے کور پلان تیار

45

نوشہرہ ورکاں، 14 جولائی (اے پی پی):تحصیل نوشہرہ ورکاں میں محرم الحرام میں ہونے والی تمام مجالس کور کرنے کے لیے ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی طرف سے کور پلان تیار کر لیا گیا۔

انچارج ریسکیو 1122  نوشہرہ ورکاں محمد شاہد کا کہنا ہے کہ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، سٹاف ہمیشہ کی طرح  چوبیس گھنٹے مکمل چاک و چوبند رہے گا اور محرم الحرام کے دوران ہونے والی تمام مجالس کے لئے جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔

ریسکیو 1122نوشہرہ ورکاں کے پچاس سے زائد جوان،دو فائر وہیکلز،پانچ ایمبولینسز،سات موٹر بائیک ایمبولینسز کے علاوہ دس محرم الحرام کو یونائیٹڈ ویلفئیر سوسائٹیز کی چار ایمبولینسز بھی ریسکیو کور پلان کا حصہ ہوں گی تاکہ احسن انداز اس دن کی مجالس کو میڈیکل کور فراہم کیا جاسکے دس سے زائد ریسکیو ویلنٹئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔