گندھارا کانفرنس سے  فیتھ ٹورزم ، دنیا کیساتھ روابط  اور پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر ہوا؛ وزیر مملکت رمیش کمار

12

مردان ، 14 جولائی  (اے پی پی ): گندھارا ٹاسک فورس کے چیئرمین و وزیر مملکت رمیش کمار کی سربراہی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے مذہبی پیشواؤں نے  تخت بھائی آثار قدیمہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے  گفتگو میں  وزیر مملکت رمیش کمار نے کہا کہ  گندھارا کانفرنس سے  فیتھ ٹورزم ، دنیا کیساتھ روابط اور پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر ہوا۔