اسلام آباد، 14 جولائی (اے پی پی ): گندھارا ٹاسک فورس کے چیئرمین و وزیر مملکت رمیش کمار نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ٹیکسلا اعلامیہ کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے ، جو مذہبی سیاحت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت اور انکو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔











