مردان، 14 جولائی (اے پی پی ): بدھ مت پیشواؤں کے 31 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو ضلع مردان میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام تخت بھائی کا دورہ کیا اور یہاں کی قدیم بدھوں کی خانقاہ، نوادرات اور گندھارا آرٹ میں گہری دلچسپی لی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بدھ مت پیشوا فراانیل نے کہا کہ گندھارا کے آثار قدیمہ مذہبی رنگ ونسل سے بالاتر امن کا شاہکار ہیں ۔











