پاکپتن؛حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ علیہ کا 781 واں عرس جاری

22

پاکپتن،15جولائی(اے پی پی):برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ علیہ کا 781 واں عرس جاری ہے۔

عرس کی دوسرے روز کی  رسومات بھی سجادہ نشین درگاہ بابا فرید دیوان مودود مسعود چشتی  نے دیوان خاندان کے ہمراہ ادا کیں۔عرس کے دوسرے روز قرآن خوانی کی گئی اور زائرین میں تبرکات تقسیم کئیے گئے۔

محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے زائرین کے لئیے بہترین انتظامات کئیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے تین سو سے زائد پولیس اہلکاران کو تعینات کیا گیا ہے،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی عرس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔