عارفوالا،15جولائی(اے پی پی): بھارتی آبی جارحیت سے دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کروا دی گئی۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الخدمت فائونڈیش نے بھی امدای کیمپ قائم کر دیا جہاں ادویات، پینے کے پانی کی بوتلیں اور دیگر اشیاء خور دو نوش موجود ہیں۔
الخدمت فاونڈیشن کے راہنماؤں عبدالرزاق خلیل، رانا معروف اور دیگر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احمد رضا سے ملاقات بھی کی ۔ ریسکیو 1122 کے افسران اور جوانوں کیساتھ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔











