عارف والا؛ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد ڈینگی واک کا اہتمام، عوام میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے

25

عارف والا،15 جولائی (اے پی پی): حکومت پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عثمان مسعود شاہ کی زیر قیادت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیریں درج تھیں۔ واک کے شرکاء پر امن قبولہ روڑ پہنچے جہاں پر عوام میں انسداد ڈینگی آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد اسلم اور ایچ آر اینڈ لیگل آفیسر حمایت علی شاہ بھی موجود تھے۔