اوکاڑہ شہروگردونواح میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

12

اوکاڑہ،16جولائی(اے پی پی): شہراورگردونواح میں وقفے وقفے کیساتھ  موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔محکمہ موسمیات  نے حالیہ بارش40ملی میٹر ریکارڈ کی ہے۔

 عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے کیا ہے کہ بارش کے گندے پانی کی فوری نکاسی کے لئے نوٹس لے کر اس سے مستقل بنیادوں پرعوام کو نجات دلائیں۔