لاہور،16جولائی (اے پی پی): ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تفتیشی افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ ون فائیو کال پر بروقت ریسپانس کریں،کرائم سین سے فوری شواہد اکٹھے کریں،ایمرجنسی کال پر ریسپانس ٹائم سمیت زیر تفتیش مقدمات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹولز،ڈیٹا کا تجزیہ سمیت آٹی ٹی متعلق پولیسنگ کا فروغ میری اولین ترجیح ہے، تفتیشی عمل میں نقائص دور کرنے کیلئے پراسیکیوشن افسران کی معاونت لیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، شہریوں کے ساتھ بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں ہو گی،عزت و احترام سے پیش آئیں بہترین کارکردگی پر افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔











