سیالکوٹ؛ 2نوجوان  نہراپر چناب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

13

سیالکوٹ،17جولائی(اے پی پی):سیالکوٹ میں 2نوجوان  نہراپر چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نہر اپر چناب کھمبرانوالہ کے مقام پر پیش آیا جہاں دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 15 سالہ راحت اور 18 سالہ فہد شامل ہیں، جو نہر اپر چناب میں کھمبرانوالہ کے مقام پر نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے کہ باعث ڈوب گئے۔

ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پہ پہنچے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔