تھرپارکر؛سال 2023-24 کیلئے سالانہ 72کروڑ 41لاکھ کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا

23

تھرپارکر،17 جولائی (اے پی پی ): ضلع کونسل تھرپارکر کا سال 2023-24 کیلئے  سالانہ 72کروڑ 41لاکھ کا ٹیکس فری بجٹ  پیش کر دیا  گیا ہے ۔

بجٹ اجلاس ضلع چیئرمیں ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو، وائس چیئرپرسن کملا بہیل کے صدارت میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال مٹھی میں منعقدہوا۔ اجلاس میں کونسل کے تمام ممبران  نے شرکت کی ۔اجلاس میں سالانہ بجٹ  72کروڑ 41لاکھ 47ہزار 2سو 21روپیہ کی آمدنی کے ساتھ 5لاکھ 17ہزار 3سو 32روپیہ کی بچت کے ساتھ بجٹ  پیش کیا گیا جبکہ مرمت اور نئے  ترقیاتی اسکیموں کے لیئے 54کروڑ 59لاکھ 46 ہزار روپیہ مختص کیئے گئے ۔

سالانہ بجٹ  میں ٹوٹل خرچ 72کروڑ 36لاکھ 29ہزار 8 سو  29روپیہ پیش  کیاگیا جبکہ سالانہ بجٹ  میں پریس کلبوں، بارکونسل اور اسپورٹس کے لیئے 10لاکھ روپیہ مختص کیئے گئے۔کونسل کے ملازمین  اور ریٹائرڈ ملازمین سمیت روینیو کے اخراجات کے لیئے 15کروڑ 19لاکھ 93ہزار اور غیر ترقیاتی اخراجات کے لیئے ایک کروڑ 31لاکھ 9ہزار روپیہ رکھے گئے اور مخصوص اخراجات کے لیئے ایک لاکھ روپیہ، ہونہار طالبعلموں کے اسکالرشپ کے لیئے ایک لاکھ روپیہ مختص کیئے گئے اس کے علاوہ بجٹ  میں قدرتی حادثات میں فوراً مالی امداد کے لیئے ایک لاکھ اور ضلع کونسل کےہال کے فرنیچرز، اسٹیشنری کے لیئے ایک کروڑ دس لاکھ روپیہ رکھے گئے، ٹرینگ اور آڈٹ کے لیئے 2لاکھ 80ہزار روپیہ مختص کیئے گئے،

اس موقع پر ضلع چیئرمیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچت بجٹ  پیش کیا ہے، گزشتہ سالہ بچت 20کروڑ 77لاکھ 80ہزار تھا، بقیہ ملنے والی گرانٹ اور ضلع کی آمدنی ہے جس کے زریعے ہم کونسل کے ممبران کے ساتھ تھر کے گاؤں گاؤں تک پانی کی اسکیمیں دینگے اس کے علاوہ ہم تھرباسیوں کی نیک نیتی سے خدمت کرینگے ۔