پاکپتن ، 17 جولائی (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122کی جانب سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد اور تین سو کے قریب جانوروں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے۔ریسکیو1122کی ٹیمیں ، محکمہ صحت کا عملہ،سول ڈیفینس،پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاران فلڈ ریلیف کیمپس میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔