ایبٹ آباد، 16 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایبٹ آباد میں کروڑوں روپے مالیت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کر دیا ہے ۔
منصوبوں کے افتتاح کے بعدعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام جاری ترقیاتی کاموں میں معیاراورشفافیت برقرار رکھنے کی اہمیت پرزوردیا۔انہوں نےکہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں تاکہ لوگ فلاحی اقدامات سے فائدہ اٹھاسکیں۔
مرتضیٰ جاویدعباسی نے پاکستان کوروشن مستقبل کی طرف گامزن کرنے میں نوجوانوں کے بنیادی کردارکواجاگرکیا۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پرزوردیاکہ وہ نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں قوم کابیش قیمت اثاثہ تسلیم کریں۔