گلگت،18جولائی(اے پی پی):گلگت بلتستان کابینہ کے 12 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا لیا ۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزرا سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس گلگت میں منعقد ہوئی ۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش ، گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان ، سرکاری محکموں کے اعلیٰ عہدیداران ،سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔