مری؛ بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے انتظامات مکمل

10

مری،19 جولائی (اے پی پی ):  ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی طرف سے مری میں بارش کے دوران ٹریفک کی بہترین روانی اور روڈ یوزرزکی مدد کو یقینی بنانےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا کہ مری میں بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ لفٹرز، بریک ڈاونز پیٹرولنگ حالت میں رہیں اور شہریوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران دھند یا فوگ ہونے کی وجہ سے ڈبل اینڈکیٹر کا استعمال کریں ،مری میں دھند ہونے کی وجہ سے اپنی رفتار انتہائی کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

 انہوں نے کہا کہ  بارش کے دوران دھند یا فوگ ہونے کی وجہ سے ڈبل اینڈکیٹر کا استعمال کریں  جبکہ مری میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں یہ آپ کی سہولت کے لیے ہیں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔

سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ  ٹریفک وارڈنز ہر قسم کے مشکل موسمی حالات میں بھی سیاحوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کی اولین ترجیح پر کار بند ہے۔انہوں نے کہا کہ  مری میں دوران ڈرائیونگ کسی بھی جگہ ٹریفک مسئلہ پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 0519269200 رابطہ کریں ۔