پاکپتن؛ آر پی او کی زیرِ صدارت اجلاس، محرم الحرام اور عرس بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے انتظامات کا جائزہ لیا

10

پاکپتن،19 جولائی (اے پی پی ):آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام اور عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے حوالے سے اجلاس  کی صدارت کی۔

آر پی او نے متعلقہ افسران کو محرم الحرام اور عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے حوالے سے  ہدایت کی کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد سختی سے  یقینی بنایا جائے، تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس 10 محرم الحرام کے حوالے سے اپنے انتظامات کو حتمی شکل دیں، جلوسوں پر سیکیورٹی پلان کیمطابق چار تہی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس  کے بعد تمام افسران نے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا ۔

بعد از آر پی او محبوب رشید نے ڈی پی او آفس پاکپتن میں تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ کی جس میں ڈی پی او پاکپتن نے آر پی او کو ضلع بھر میں ہونے والے لائسنسی و روایتی جلوسوں کے روٹس بارے بریفنگ دی۔