چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائشگاہ آمد، فرزند کے انتقال پر اظہار تعزیت

13

اسلام آباد،19جولائی(اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے فرزند کے کار حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے اسلام آباد میں واقع چٹھہ بختاور میں ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ساتھ گزارا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ان کے اہلخانہ کیلئے یہ بہت بڑا صدمہ ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

  اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹرز منظور احمد کاکڑ، سرفراز احمد بگٹی، انوارالحق کاکڑ اور محمد اکرام شامل تھے۔