ضلع اپر چترال میں سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد پل زمین بوس، زمینی رابطے منقطع

48

چترال،20 جولائی (اے پی پی ):ضلع اپر چترال میں سیلاب نے تباہی مچادی، یارخون کا رابطہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا جبکہ شندور، لاس پور، سور لاسپور وغیرہ جانے والے راستہ بندکر دئیے گئے۔

شاہی داس ایمرجنسی پل سیلابی ریلے کے باعث زمین بوس ہو گیا۔ چتو غونی نالہ جسے عام طور پر پیر نالہ بھی کہا جاتا ہے میں بھی شدید  طغیانی آئی ہوئی ہے ۔  سیلاب کا پانی اتنا تیزی سے بہہ رہا ہے کہ اس نالے کو سو فٹ گہرا کردیا ہے، گشت کی جانب سے بھِی سیلاب آرہا ہے، ہرچین والے پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔