ٹنڈو محمد خان؛ یوم  شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر ریلی، مقررین نے حیات عمرؓ پر روشنی ڈالی

45

ٹنڈو محمد خان، 20  جولائی(اے پی پی): خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دن پر جماعت اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ٹنڈو سائیں داد سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک تاریخ ساز ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شہریوں نے  ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ دوران ریلی نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت و گلی گلی نگر نگر کے فلک شگاف نعروں سے پورا شہر گونج اٹھا۔

 اس موقع پر پیر فضل جان سرہندی، پیر ضیاء نبی جان سرہندی، مولانا سرفراز قریشی، مولانا احمد فاروقی، مولانا منصور جان سرہندی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حیات پر روشنی ڈالی، شرکاء نے حضرت عمر فاروق کی شہادت کے دن کو ملک بھر میں سرکاری طور پر منائے جانے سمیت عام تعطیل کا مطالبہ کیا۔