عارف والا، 20 جولائی ( اےپی پی):عارف والا یوم شہادت مراد رسول ﷺ خلیفہ دوئم امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب ؓ کے سلسلہ میں مرکزی فیضان مدینہ محمدی ٹائون عارفوالا میں محافل انعقاد پذیر ہوئی جس میں تلات کلام پاک اور بارگاہ رسالتﷺ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ محافل میں مولانا حیدر علی عطاری نے خلیفہ دوئم امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ کی شہادت پر خصوصی روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلوب کو منور فرمایا ۔ محفل میں غلامان مصطفیﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور امیر المومنین کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔