چنیوٹ ؛ دریاے چناب میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ بہتر ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، مزید اضافہ متوقع

23

چنیوٹ، 21 جولائی (اے پی پی):چنیوٹ کے مقام پر سال 2023 کا بڑا سیلابی ریلا اس وقت دریاے چناب سے گزر رہا ہےجبکہ پانی کا بہاؤ ایک لاکھ بہتر ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جو گیارہ جولائی کو ایک لاکھ 65 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا تھا،ضلعی فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطاں ق جمعہ کے روز پانی کی سطح میں اضافہ ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر محمد اصف رضا کے مطابق اب تک سیلابی علاقوں سے ایک سو سے زائد افراد کو باحفاظت باہر نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر دریائے چناب میں صورتحال کے حوالے سے تمام ضلعی محکمے متحرک  ہیں۔دریا ءکے کنارے بسنے والے تمام دیہاتوں کی سرویلنس کی جارہی ہے۔ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں نے دریائے کے کنارے مختلف مقامات پر آپریشنل کیمپس قائم کیے ہیں۔ کیمپس موضع جھانب، ٹی ڈی سی پی چناب نگر، بابو رائے، متھرومہ،دوست محمد لالی پل، بوائز ہائی سکول بھوانہ، جامعہ آباد، پٹھان کوٹ لالیاں اور ہمبوآنہ میں قائم ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا  کے مطا بق یسکیو 1122اور ریونیو کی ٹیمیں لوگوں اور مویشیوں کے انخلا کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں، فلڈ ریلیف کیمپس میں ریسکیو، لائیو سٹاک، ہیلتھ، زراعت اور  ریونیو سٹاف 24 گھنٹے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔