میرپورخاص،21 جولائی (اے پی پی ):بینک رہزنی اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث گروہ کے خلاف مزید پیش رفت، تین انتہائی مطلوب ملزمان جو کہ پیشہ ور اجرتی قاتل اور پولیس کانسٹیبل نعیم بلورا (ٹنڈوآدم) کے قتل میں ملوث ہیں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری نے انچارج سی آئی اے پولیس میرپورخاص عنایت علی زرداری ایس ایچ او ٹاؤن افتخار باجوا،انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی کے ہمراء پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوئے بین الضلاعی گروہ کے خطرناک ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں ، جن میں ذیشان عرف ببا ، اکرام عرف شان عرف ٹوپی ، معراج بھٹی نے دوران تفتیش ابتدائی طور میں میرپورخاص میں 5 0 بینک ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان اجرتی قاتل بھی ہیں اور قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ، دوران تفتیش ملزمان نے ماضی میں ٹنڈو آدم کے پولیس کانسٹیبل نعیم بلورا کے قتل میں ملوث ہونے کا اقرار بھی کیا ۔