مری؛ یونین کونسل روات میں ریسکیو موٹر بائیک سروس فراہم کر دی  گئی

36

مری، 21  جولائی (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری حمزہ علی خان نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر یونین کونسل روات میں ریسکیو موٹر بائیک فراہم کر دی۔

ریسکیو 1122مری کے مطابق روات میں ریسکیو موٹر بائیک سٹریٹجک لوکیشن پہ تعینات کر دی گئی ہیں ،جس کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت امدادی کارروائیوں کو جاری رکھنا ہے۔

روات میں ریسکیو موٹر بائیک تعینات کرنے سے بھوربن روڈ، گورنر ہاؤس روڈ، کہیہ بانڈی روڈ، کشمیری بازار ڈنہ روڈ، چنار کلب، تپہ کیر روڈ، گھڑیال کیمپ اور پی سی چوک سے ملحقہ  مقامی آبادی کو بروقت ریسکیو سروس فراہم ہو گی ، شہری کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ریسکیو 1122 ڈائل کریں۔