بدین اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ جاری، کئی علاقے زیر آب

14

بدین ، 22 جولائی  (اے پی پی ):بدین اور گردنواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا  ہے ،بارش کے باعث گرمی  کا زور ٹوٹ گیا جبکہ کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں  اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس کی باعث گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بارش کی پہلے بوند پڑتے ہی بجلی بند ہو گئی  ہے ۔شہری بارش سے لطف اندوز ہونے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے  ہیں ا ور گرمی  کے ستائے شہری بارش سے خوب لطف اندوز ہو  رہے ہیں ۔