ملتان؛ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا حکم دیدیا

10

ملتان، 22 جولائی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنرعمر جہانگیر نے ملتان میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھانے اور ڈینگی لاروے کی تلفی کیلئے فیلڈ انسپکشن بڑھانے کا حکم دیدیا۔انہوں نے ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ صحت کو ڈینگی مہم میں مزید تیزی لانے کا الٹی میٹم دیدیا ہے ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل پلازے اور رہائشی کالونیوں کے دفاتر سیل کئے جائیں ۔شہری ڈینگی کے خلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عابدی فرید اور اسسٹنٹ کمشنرز نے مہم پر بریفنگ دی۔