عارف والا،23 جولائی (اے پی پی ):محرم الحرام کے سلسلہ میں علم کا جلوس لائسنسدار قمرعباس کمبوہ کے گھر سے برآمد ہوا، علم کا جلوس مختلف مقرر کردہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ چوک پہنچا جہاں پر عقیدت مند اہلبیت نے ماتم کرکے پرسا دیا جبکہ نامور نوحہ خواں نے نوحہ خوانی کی جلوس امام بارگاہ قیصر بتولؓ 67/ای بی میں پہنچ گیا جہاں پر مجلس عزامنعقد ہوئی جس سے مولانا غلام مجتبیٰ حسینی آف لیہ نے فضائل اہلبیت پرروشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلوب کو منور فرمایا ،جلوس کے ہمراہ سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔