سکھر: روہڑی کا تاریخی و قدیمی نو ڈھالا تعزیئہ کا ماتمی جلوس یوم عاشورہ شہداء کے قبرستان پر اختتام پذیر

18

سکھر۔ 29جولائی(اے پی پی): روہڑی کا تاریخی و قدیمی نو ڈھالا تعزیئہ کا ماتمی جلوس یوم عاشورہ شہداء کے قبرستان پر اختتام پذیر سیکیورٹی کی انتہائی سخت اقدامات کئے گے، جلوس میں کے مختلف علاقوں سے چالیس ہزار سے زائد زائرین نے شرکت کی پولیس نے ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔

جلوس میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں سے نگرانی، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، واک تھرو گیٹ سے تلاشی کے بعد لوگوں کو گزارا گیا، ماہر نشانے باز بھی تعینات کئے گئے، ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے لئے 150 رینجرز کے جوان، 1500 سے زائد پولیس اہلکار وں کو تعینات کیے گیے جبکہ 200 اسکاؤٹس کے جوانوں نے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائی جبکہ  کربلا مولا کا ماتمی جلوس 9 محرام الحرام کی صبح کربلا شاہ عراق امام بارگاہ روہڑی سے برآمد ہوا تھا، ماتمی جلوس پہلے مرحلے میں اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ پر عارضی قیام پذیر ہوا تھا

دوسرے مرحلے میں قدیمی تعزیئہ منڈو کھبڑ سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں شاہی بازار، ڈھک بازار اور وچھوڑا چوک سے ہوتا ہوا  میدان کربلا  میں قیام پذیر ہوا، جلوس 10 محرم کی دوپہر میدان کربلا سے برآمد ہوکر جی ٹی روڈ اور اسٹیشن روڈ سے ہوتا ہوا شہداء کے قبرستان میں اختتام پذیر ہوا۔ ماتمی جلوس کے اختتام پر ایس ایس پی سکھر نے فرائض انجام دینے والے افسران و پولیس جوانوں کو شاباش دی۔