وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی ملاقات

14

لاہور،30جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن  نے اتوار  کو یہاں  ملاقات کی اورصوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری اور انسپیکٹر جنرل پنجاب پولیس بھی شامل تھے۔

  ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم   محمد شہباز شریف نے یوم عاشور پر پنجاب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر پنجاب کی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کی پذیرائی کی۔