پشین،30 جولائی (اے پی پی):چیف سیکرٹری بلوچستان عزیز احمد عقیلی نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر پشین کی انتظامیہ کو متحرک اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی کی نگرانی میں انتظامیہ نے ضلع کے مختلف علاقوں ڈب کراس ، نیلئی اور بٹے زئی پر ندی کا راستہ صاف کر کے کلی صاحب جان پُل سے منقطع ہونیوالا زمینی رابطہ بحال کردیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پشین میں فی الحال صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پشین اور انکے اطراف میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی اور بارشوں سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی ٹیمیں بھی تعینات کی جائینگی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، میونسپل کارپوریشن نے تیز بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب کے لیے مکمل مشیری فعال کر دی ہے۔