نوشہرہ ورکاں؛ نگران وزیر اعلی پنجاب کی بہترین حکمت عملی سے عشرہ محرم خیر و عافیت سے گزر گیا

12

 

نوشہرہ ورکاں،30 جولائی(اے پی پی): نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  کی بہترین حکمت عملی اور فورسز کی جانفشانی سے عشرہ محرم خیر و عافیت سے گزر گیا،عشرہ محرم الحرام کے دوران مذہبی آہنگی، امن کمیٹیز کے ممبران اور سول سوسائٹی کے ارکان کا انتظامی حلقوں سے تعاون قابل رشک رہا  اور مجالس و جلوسوں کے اوقات میں تمام اداروں رینجر،پولیس ،شہری دفاع ،تاجر تنظیموں ،محکمہ صحت ، عملہ میونسپل کمیٹی و سینٹری ورکرز اور ریسکیو 1122 کے جوانوں کی مخلصانہ خدمات قابل رشک ہیں۔

اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی این اے 75 اظہر قیوم ناھرانے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پیار محبت کا نام ہے اور محرم الحرام کے عشرہ میں مذہبی آہنگی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مذہبی حلقوں کا انتظامیہ سے تعاون قابل ستائش ہے۔