ٹنڈو غلام علی میں ایشاء کی سب سے بڑی گدھا منڈی سج گئی

10

بدین، 30 جولائی (اے پی پی ):بدین کے نواحی شہر ٹنڈو غلام علی میں ایشاء کی سب سے بڑی گدھا منڈی سج گئی، اس گدھا منڈی میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائد گدھے منڈی میں لائے گئے ہیں، یہ منڈی ہر سال گیارہ محرم سے 13  محرم تک لگائے جاتی ہے۔

ایشاء کی سب سے بڑی گدھا منڈی میں نایاب نسل کے گدھے بھی لائے جاتے ہیں، گدھا منڈی میں لائے گئے گدھوں میں جانیمن نامی گدھے کو دیکھنے کے لئے لوگ دور دراز سے آ رہے ہیں، جانیمن نامی گدھے کی قیمت چار لاکھ روپے رکھے گئی ہے۔

جانیمن نامی گدھے کے مالک کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے گدھے کو اپنے بچوں کی طرح پالا ہے، یہ گدھا میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

منڈی میں لائے  گئے مختلف اقسام کے گدھوں کو سجا کر منڈی میں لایا گیا ہے۔