اوکاڑا ؛ پولیس مقابلہ میں نامعلوم ڈاکو ہلاک ، پولیس کانسٹیبل زخمی

11

اوکاڑہ، 31 جولائی (اے پی پی):تھانہ صدر اوکاڑا کی حدود میں پولیس مقابلہ میں نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا ہے۔

ترجمان پولیس اوکاڑہ کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑا کی حدود میں ناملوم ڈاکو شہریوں سے دیپال پور روڈ پر لوٹ مار کر رہے تھے ۔دریں اثنا ڈولفن سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی دوران مقابلہ کانسٹیبل عظمت زخمی ہو گیا جبکہ ایک نا معلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ڈی پی او اوکاڑا زخمی اہلکار کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے اورزخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔