ملتان؛ سموگ کے تدراک کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام آگاہی ریلی نکالی گئی

28

ملتان،03 اگست (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر سموگ کے تدراک کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام آگاہی ریلی نکالی گئی، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے افسران کے ہمراہ آگاہی ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر ریلی میں سینٹری ورکرز،کمپنی افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے کیونکہ سموگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی ہے۔انہوں نے   کہا کہ شہری بھٹوں،دھواں چھوڑے والی گاڑیوں اور کوڑے کی آتشزدگی روکنے کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ ماحول کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے۔

سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سموگ کے تدراک کیلئے بھرپور آگاہی مہم جاری رکھے گی۔