اسلام آباد،3اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سےوزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو وزارت خارجہ کے مختلف امور سے بھی آگاہ کیا۔











