لاہور؛ الحمرا  ڈرائنگ سمر کیمپ   اختتام پذیر ، بچوں نے ڈرائنگ کی نئی مہارتیں سیکھیں

23

لاہور،3اگست  (اے پی پی):الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ڈرائنگ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب کا انعقادکیاگیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد سلیم ساگر نے سمر کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سمر کیمپ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہا،بچوں نے ڈرائنگ کی نئی مہارتیں سیکھیں۔

نامور کارٹونسٹ جاوید اقبال نے سمر کیمپ میں شریک بچوں میں اسناد و تحائف تقسیم کئے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نے بچوں کی بھر پور تحسین کی۔نامورکارٹونسٹ جاوید اقبال نے سربراہ الحمرا اور اسکی پوری ٹیم کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ الحمرا کا بچوں کی تربیت کیلئے اقدامات اٹھانا حوصلہ افزا ہے،بچوں میں سیکھنے کی لگن دیکھ کر خوشی ہوئی۔

 سمر کیمپ کا انعقاد الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی خصوصی کاوش تھی۔سمر کیمپ میں تجربہ کار اساتذہ نے بچوں کو تربیت فراہم کی۔پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر سید نوید الحسن بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف و دیگر نے بھی شرکت کی۔