ملتان،04اگست(اے پی پی ): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے ملتان جوڈیشل کمپلیکس متی تل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سائلین، وکلاءاورججزکیلئے ڈسپنسری کاافتتاح کیا۔
اس موقع پرڈی ایچ او ہیلتھ محکمہ صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس ڈسپنسری کے بننے سے سب کوفائدہ پہنچے گا ہروقت ایک ایمبولینس یہاں موجود رہے گی پہلے چوک کمہاراں والاسے آتی تھی۔
چیف جسٹس نے کہاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات دینا ہی اصل انسانی خدمت ہے۔سائلین، وکلاءاور سول وایڈیشنل سیشن ججز صاحبان کی رہائش گاہیں بھی ساتھ ہیں، اس سہولت کافائدہ واقعی سب کومیسر ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہاں سائلین کوہرطرح کی سہولیات دی جائیں۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان کوہدایات دیں کہ عدالتوں کے باہرسایہ دار درختوں کی تعداد میں اضافہ کروائیں اورموسمی پھولدار پودے لگوائیں۔
اس موقع پرسینئر رجسٹرار ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج امجد علی شاہ ،چیئرمین ڈرگ کورٹ رانانویداحمدسمیت دیگرججز صاحبان اورسینئروکلاءکی کثیرتعداد موجودتھی۔
بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی ،صدر ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن راناآصف سعیدکی دعوت پر بار روم گئے جہاں انہوں نے وکلاءکے مسائل سنے ۔